Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پیپلزپارٹی کا پشاور میں کھلی دھاندلی کا الزام ، ای سی پی سے نوٹس لینے کا مطالبہ : شیری رحمان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : پیپلزپارٹی نے پشاور میں کھلی دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات پر اپنے بیان میں کہا کہ پشاور کے 120 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج تاخیر سے جمع ہوئے، 50 پرزائیڈنگ آفیسرز نے نتائج رات 4 بجے کے بعد جمع کرائے، ای سی پی تفتیش کرے پرزائیڈنگ آفیسرز نے تاخیر کیوں کی، پشاور میں 30 پرزائینڈنگ آفیسرز ابھی تک غائب ہیں، الیکشن کمیشن معلوم کرے 30 پرزائیڈنگ آفیسرز کہاں ہیں؟۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈسکہ 2 کی نمائش ہو رہی ہے، صوبائی حکومت کا طریقہ واردات ڈسکہ والا ہی ہے، الیکشن کمیشن کو چاہئے اس کا جلد از جلد نوٹس لے، پشاور شہری علاقہ ہے، نتائج میں تاخیر اور پرزائیڈنگ آفیسرز کا غائب ہونا قابل تشویش ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.