Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کل مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کل مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ ممتاز عالم دین کا گزشتہ روز انتقال ہوا، انہیں بخار اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی لاہور میں انتقال کر گئے، انہیں چند روز سے بخار اور سانس کی شکایت تھی۔ جمعرات کی رات طبیعت بگڑنے پر شیخ زید ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

صدر مملکت، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے بھی علامہ خادم حسین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

علامہ خادم حسین رضوی کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔ انہوں نے حفظ و تجوید کی تعلیم جہلم کے مدارس سے حاصل کی اور پھر جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی مکمل کیا، وہ محکمہ اوقاف کے زیر تحت پیر مکی مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دیتے رہے، انہوں نے 2017 میں تحریک لبیک پاکستان کی بنیاد رکھی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.