Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

زرداری صاحب نے پیپلز پارٹی کو لاڑکانہ تک محدود کر دیا: شبلی فراز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ زرداری صاحب نے پاکستان پیپلز پارٹی کو وفاقی جماعت سے سندھ اور لاڑکانہ تک محدود کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز انتھک محنت سے نون لیگ کو گوالمنڈی کی جماعت بنا رہی ہیں، نون لیگ کی اکثریت خود مریم نواز کے بیانیے سے بے زار ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون میں جمہوریت نہ ہونے کی وجہ سے کوئی سر اٹھا کر بات نہیں کر سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.