Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مریم، صفدر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر شرمندہ ہوں، بلاول

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر شرمندہ ہوں اور کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح سویرے ان کے ہوٹل میں انہیں ہراساں کرنا، یہ انتہائی شرم ناک ہے، ان کا ہراساں کرکے گرفتار کرنا سندھ کی عوام کی توہین ہے، وہ میزبانی میں پی ڈی ایم میں شرکت کے لیے آئے تھے۔

انہوں نے کراچی میں منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کو تاریخی جلسہ قرار دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سندھ معاملے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کردی ہے

انہوں نے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران رخصت پر جارہے ہیں کیونکہ کیٹپن (ر) صفدر کی گرفتار اور ایف آئی آر کا معاملہ عزت کا سوال بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس ایک ادارہ ہے جسے غیر سیاسی طرز پر فعال رہے، ہم نہیں چاہتے کہ پولیس کے ادارے میں سیاسی مداخلت ہو لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ کہیں اور سے مداخلت برداشت کریں گے’۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘ایس ایچ او سے لیکر آئی جی کی سطح کے افسران تک سوال کررہے ہیں وہ کون لوگ تھے جو رات 2 بجے کے بعد ہمارے آئی جی کے گھر کے باہر گھیراؤ کیا تھا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘افسران سوال پوچھ رہے ہیں کہ وہ 2 لوگ کون تھے جو آئی جی کے گھر داخل ہوئے اور صبح 4 بجے انہیں کہاں لے کر گئے تھے’۔

چیئرمین پی پی پی نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے طور پر معاملے کی تحقیقات کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.