Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسپیکر بلوچستان اسمبلی وزراءکی عدم موجودگی پر احتجاجاًاسمبلی کااجلاس ملتوی کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(این این آئی) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اسمبلی میں وزراءکی عدم موجودگی پر احتجاجاًاسمبلی کااجلاس ملتوی کردیاجس کی وجہ سے بی این پی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل کے بلوچ قوم اور افواج پاکستان سے متعلق بیان اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے گوجرانوالہ میں ویڈیو کال کے ذریعے خطاب کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش نہیں ہوسکیں۔منگل کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجوکی زیرصدارت شروع ہوا اجلاس میں وقفہ سوالات شروع ہوا تو رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے محکمہ داخلہ سے متعلق اپناسوال دریافت کیا تاہم وزیرداخلہ کی عدم موجودگی پر نصراللہ زیرے نے کہا کہ وزیرداخلہ اجلاس میں موجود نہیں ہیں اسی طرح صوبائی وزرازراعت ،بلدیات بھی اجلاس میں موجود نہیں تھے جس پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن میر جان محمد جمالی نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اگر وزراءایوان میں نہیں آتے تو میں اسکے خلاف احتجاجاً اجلاس سے واک آ¶ٹ کرتا ہوں اور اسپیکر کوبھی تجویزدے رہاہوں کہ وہ بھی اجلاس سے واک آ¶ٹ کریں جس پر اسپیکر میرعبدالقد وس بزنجو نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں ارکان اسمبلی اہم نوعیت کے مختلف سوالات دریافت کرتے ہیں لیکن یہ دیکھنے میںآیا ہے کہ اکثر و بیشتر وزراءایوان میں نہیں ہوتے جس کی وجہ سے سوالات موخر کئے جاتے ہیں یہ ایوان کااستحاق مجروح کرنے کے مترادف ہے لہذا میںآج کی نشست کو احتجاجاً جمعہ 23اکتوبر تک ملتوی کرتا ہوں۔اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ سے حکومتی ارکان سرداریارمحمدرند، میرظہوراحمدبلیدی،میرسلیم احمدکھوسہ ،محمد خان لہڑی کی سرداراختر مینگل کے بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے تمام شہداءکی قربانیوں کو نظرانداز اورانکار کرنے اور بلوچ قوم کے ساتھ زیادتیوں کا تذکرہ کرنے اور افواج پاکستان کے خلاف الزامات لگانے کے بیان کے خلاف اور رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی کی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی گوجرانوالہ کے جلسے میں تقریر کے خلاف مذمتی قرارداددیں اجلاس میں پیش نہیں کی جاسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.