Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

‘مراد علی شاہ کی باتوں میں تضاد، خود کلیئر نہیں، آپ دونوں طرف نہیں کھیل سکتے’

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شہباز گل نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کی باتوں میں تضاد، خود کلیئر نہیں، آپ دونوں طرف نہیں کھیل سکتے، منافقت بند کریں، جب جرم ہوا تو پھر کارروائی پر کس بات کی دہائی ؟ پورا سچ بولیں اور مانیں خود ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس سے بات واضح ہوگئی، مراد علی شاہ صاحب کی باتوں میں تضاد ہے، یہ بات بھی واضح ہے پولیس نے قانون کے مطابق کام کیا، وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا ان کی پولیس کا کام ہے، چند شرپسند لوگ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے تھے، جھوٹ بولنے والوں کو شرم آنی چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ کو الفاظ نہیں مل رہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کچھ شرپسند لوگ ہیں، دونوں پارٹیوں کے شر پسند اداروں کو ہر معاملے میں گھسیٹتے ہیں، وزیراعلیٰ تسلیم کر رہے ہیں جرم ہوا، اگر جرم ہوا تو اس پر کارروائی کیوں نہیں کر رہے، لوگوں کی نجی زندگی میں دخل نہ دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.