Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

زیادہ کیلوریز والی غذا سے کینسر اور جلد موت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، تحقیق

0

امریکا اور اٹلی میں ہونے والی الگ الگ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو فاسٹ فوڈ یا کم غذائیت والی خوارک کھاتے ہیں، اُن میں کولوریکٹل کینسر اور دل کی بیماریوں کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

کہ فاسٹ فوڈ یا کم غذائیت والی خوراک میں وہ اشیا شامل ہیں جن میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں، ان اشیا میں سوپ، ساسز، پیزا، پہلے سے بنے ہوئے کھانے، ساسیجز، فرینچ فرائز، سوڈا، کوکیز، کیک، ٹافیاں، ڈونٹ، آئس کریم اور دیگر شامل ہیں۔

نیو یارک یونیورسٹی میں نیوٹریشن، فوڈ اسٹڈیز اور پبلک ہیلتھ کی پروفیسر ماریون نیسلے کا کہنا ہے کہ ‘یقینی طور پر فاسٹ فوڈ یا کم غذائیت والی خوراک کے حوالے سے سینکڑوں مطالعات کیے گئے ہیں اور ان سب سے یہی معلوم ہوا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے سے کینسر، دل کی بیماری کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔’

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحقیق ماضی میں کی گئی تمام تحقیقات کا تسلسل ہے، فاسٹ فوڈ یا کم غذائی والی اشیا سے واضح طور پر موذی بیماریوں کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے’۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.