Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان کی اہم ترین شاہراہ ایم 8 کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کردیا گیا: عاصم سلیم باجوہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، اہم ترین ایم 8 شاہراہ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کردیا گیا جس سے گوادر بندرگاہ تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، اہم ترین ایم 8 شاہراہ کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کردیا گیا، ایم 8 شاہراہ کی تعمیر سے گوادر بندرگاہ تک رسائی مزید آسان ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی، استحکام آئے گا، ان منصوبوں سے علاقے میں پایا جانے والا احساس محرومی ختم ہوگا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ علاقے کے عوام کو وہ سب دیا جارہا ہے، جس کے وہ دہائیوں سے منتظر تھے، سی پیک کی منصوبوں پر کام دن رات جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.