Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شیر کے ٹویٹر پر گرجنے سے سلیکٹڈ حکومت تھر تھر کانپ رہی ہے: مریم اورنگزیب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کثیر الجماعتی کانفرنس سے دن ایک بجے خطاب کرینگے جو سوشل میڈیا پر بھی لائیو جاری ہوگا۔ شیر کے ٹویٹر پر گرجنے سے سلیکٹڈ حکومت تھر تھر کانپ رہی ہے، اب اس حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔

ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کرائے کے ترجمان اور لوٹے سامان باندھ لیں، اے پی ۔سی شروع ہونے سے پہلے ہی بنی گالہ کے محل میں صف ماتم بچھ چکی، آج سلیکٹڈ حکومت کی گیدڑ دھمکیاں میڈیا پر اثرانداز نہیں ہوں گی، آزادی صحافت اور شہری آزادیوں کے لئے برسرپیکار میڈیا کا آج امتحان ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف گزشتہ روز سوشل میڈیا پر متحرک ہوئے ار انہوں نے ٹویٹر پر “ووٹ کو عزت دو” کا پہلا پیغام شیئر کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.