Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن کی آج اے پی سی، نوازشریف اور آصف زرداری وڈیو لنک پر شرکت کریں گے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   اپوزیشن جماعتوں کی کثیر الجماعتی کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو گی، نوازشریف اور آصف زرداری وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ پیپلزپارٹی نے اے پی سی کیلئے اپنی تجاویز تیار کرلیں، کانفرنس میں وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد میں اپوزیشن کی کثیر الجماعتی کانفرنس کیلئے میدان آج سجایا جا رہا ہے، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، تجاویز بھی تیار ہیں۔ کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت کی طرزکا نیا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے بھی باقاعدہ تحریری معاہدہ ہو گا۔ اپوزیشن کی کوئی جماعت تحریری معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹ سکے گی۔ وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کا وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شریک ہوگا جس میں یوسف رضا گیلانی، قمرزمان کائرہ، شیری رحمان سمیت دیگررہنما شامل ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کا گیارہ رکنی وفد شرکت کرے گا، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف اور دیگر رہنما شریک ہونگے۔ جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان، مولانا عبدالغفور حیدری اور اکرم خان درانی شریک ہوں گے۔

کثیر الجماعتی کانفرنس میں محمود خان اچکزئی، اسفند یار ولی، آفتاب شیرپاؤ، میر اسراراللہ زہری، مولانا اویس نورانی، پروفیسر ساجد میر اور نیشنل پارٹی کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.