Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

میرانشاہ: خفیہ اطلاع پر آپریشن، دہشتگردں سے فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کے 2جوان شہید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے سپالگا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے ہیں، شہید ہونے والے اہلکاروں میں 38 سالہ حوالدار تاجبر علی اور 22 سالہ سپاہی راشد شامل ہیں۔ حوالدار تاجبر علی کا تعلق سوات سے جبکہ راشد کا تعلق پارا چنار سے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا

اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دہشتگردوں کے سرغنہ احسان اللہ سنڑے کو تین ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.