Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

(ن) لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کا پینل شہباز گل پرتشدد کی انکوائری کرے، فواد چوہدری

0

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کا پینل شہباز گل پر تشدد کی انکوائری کرے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ میری رائے میں خواجہ سعد رفیق، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ڈاکٹر شیریں مزاری پر مشتمل پینل بنایا جائے جوڈاکٹر شہباز گل پر تشدد کی انکوائری کرے۔

فواد چوہدری  کا مزید کہنا تھا کہ یہ پینل انکوائری میں شہباز گل پر تشدد میں ملوث افراد کو شناخت کرے اور کٹہرے میں لائے۔ اس پینل پر یہ الزام بھی نہیں لگ سکتا کہ یہ پرو پی ٹی آئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.