Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسلم رئیسانی نے مستونگ میں یونیورسٹی کیمپس کیلیے 50 ایکڑ زمین دیدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مستونگ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی نے بلوچستان یونیورسٹی کے لیے 50 ایکڑ زمین دیدی۔ 

بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے مستونگ میں بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس کے لیے 50 ایکڑ زمین مختص کردی۔

بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے نواب اسلم رئیسانی نے اپنے حلقے مستونگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس کے لیے 50 ایکڑ زمین مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی سے نہ صرف علاقے میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگا بلکہ اس سے معاشی، علاقائی اور سماجی معاملات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.