Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ریونیوہدف75ارب،10ارب کے قرضے دینگے ، تیمورجھگڑا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور :  خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ وصحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ بجٹ سے متعلق عوامی آرا خوش آئند ہیں ، خیبر پختونخوا کے عوام نے بجٹ کو سراہا ہے ، بلین ٹری سونامی اور قبائلی علاقوں کیلئے خاطرخواہ فنڈز رکھے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات کی مد میں 36 ارب روپے کی ادائیگی کی حامی بھری ہے ، ریونیو کا ٹارگٹ 75 ارب روپے مقرر کیا ہے ، ریونیو میں 4 ارب روپے تک اضافہ ہوا ہے ، عوام کی معاشی حالت میں بہتری لانے کیلئے حکومت 10 ارب روپے سے زیادہ کے قرضے دے گی۔ پوسٹ بجٹ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا بجٹ میں مڈل کلاس طبقے کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کم کرکے ایک روپیہ کردی گئی ہے ، عوام کے اعتماد کی وجہ سے ٹیکس نیٹ بڑھا ہے ، ٹی ایم ایز کا بجٹ 9 سے بڑھاکر 15 ارب روپے کردیا گیا ہے ، بجٹ اس لئے بڑھایا گیا ہے تا کہ ترقیاتی کاموں کیلئے مختص رقم تنخواہوں کیلئے استعمال نہ ہو، خوراک کی مد میں ریکارڈ 10 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے ، مشکل وقت گزر گیا ہے ، آنے والا وقت بہتر ہوگا، ضم شدہ اضلاع کیلئے مختص کردہ 100 ارب روپے انہی پرخرچ ہونگے اور ان میں سے ایک پیسہ بھی ضائع نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.