Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سونے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2400 روپے تولہ کمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) عالمی صرافہ مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دورا ن فی اونس سونا92ڈالر کی کمی سے 1764ڈالر ہو گیا جس کے بعد زیر تبصرہ مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں2400روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 9ہزار 700روپے سے گھٹ کر1لاکھ7ہزار300روپے ہو گئی، اسی طرح2058روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت94ہزار50روپے سے گھٹ کر91ہزار992روپے ہو گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا28ڈالر سستا ہو گیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کو ایک تولہ سونا1ہزار روپے اور دس گرام سونا858روپے سستا ہو گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.