Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ابراہیم رئیسی62فیصد ووٹ لے کرایران کے صدر منتخب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تہران ،اسلام آباد :  سخت گیر ابراہیم رئیسی 62 فیصد ووٹ لے کر ایران کے نئے صدر منتخب ہو گئے ۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ابراہیم رئیسی نے کل ڈالے گئے 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد ووٹوں میں سے ایک کروڑ 80 لاکھ کے لگ بھگ ووٹ حاصل کئے ۔ ایرانی وزارت داخلہ کے الیکشن ہیڈکوارٹرز کے سربراہ نے بتایا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق ان کے حریف محسن رضیائی نے 33 لاکھ ووٹ جبکہ اعتدال پسند عبدالناصر ہمتی نے 24 لاکھ ووٹ حاصل کئے ۔ 60 سالہ رئیسی اگست میں نیا منصب سنبھالیں گے ، انہیں 2019 ء میں ایرانی عدلیہ کا سربراہ منتخب کیا گیا، اپنے کیریئر کے دوران وہ زیادہ وقت پراسیکیوشن آفس کیساتھ وابستہ رہے ، 2017 ء کے صدارتی انتخاب میں وہ صدر حسن روحانی سے ہار گئے تھے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ابراہیم رئیسی کو کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات میں تاریخی کامیابی کی انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،دونوں برادر ملکوں کے روابط میں مزید استحکام اور علاقائی امن ،ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہیں ۔ابراہیم رئیسی پر امریکا نے متعدد پابندیاں عائد کر رکھی ہیں ، ماضی میں ان پر سیاسی قیدیوں کو پھانسی دینے جیسے الزامات عائد کئے گئے ۔ بطور صدر انہیں نیوکلیئر ڈیل سمیت کئی اہم معاملات کا سامنا کرنا پڑے گا، تاکہ ایران پر عائد عالمی پابندیاں ختم اور ملک معاشی بحران سے نکل سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.