Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا ویکسین کی مزید 15 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچ جائیں گی: اسد عمر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی مزید 15 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچ جائیں گی، اگلے 10 دن میں مزید 50 لاکھ ڈوزز ملیں گی۔

کورونا ویکسین کی قلت سے متاثر شہریوں کیلئے اچھی خبر، 15 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچ جائیں گی۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ گزشتہ ہفتے روزانہ 3 لاکھ 32 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، آئندہ ہفتے مزید ریکارڈ بنائیں گے۔

کورونا کے سبب گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 37 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار 977 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز مزید ایک ہزار پچاس افراد وبا میں مبتلا ہوئے۔ 24 گھنٹےکے دوران 41 ہزار 65 کوروناٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.