Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں ملتان سلطانز شکست سے دوچار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  پی ایس ایل سکس کے تیسویں میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں میچ گذشتہ شب 11 بجے شروع ہوا۔ اسلام آباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے اوورز کے اختتام تک 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے اوپنرز شان مسعود اور محمد رضوان کریز پر آئے اور 9 اوورز کی شاندار اننگز کے دوران سکور 93 تک پہنچا دیا تاہم طویل پارٹنر شپ یونائٹڈ باولر افتخار احمد کے ہاتھوں اختتام پذیر ہوئی اور شان مسعود 59 رنز کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے، ان کی 7 باونڈری شاٹس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ اس کے بعد ملتان سلطانز کا کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا، ریلی روسو 2، جانسن چارلس 19، حماد اعظم 9، سہیل خان 8، عثمان قادر4 جبکہ محمد عمر اور بلیسنگ مزربانی صفر پر آوٹ ہوئے۔ محمد رضوان 4 چوکوں کی مدد سے 26 کے مجموعے کے ساتھ نمایاں رہے۔

حریف ٹیم کے باولرز محمد وسیم نے 4، فہیم اشرف اورفواد نے 2 2 جبکہ شاداب اور افتخار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں عمر امین اور محمد اخلاق نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ دونوں بلے باز پانچوں اور ساتوں اوورز میں بالترتیب 13 اور 26 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔ شاداب 35، حسین طلعت 34 آصف علی 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ برینڈن کنگ صرف 5 رنز بنا سکے تاہم افتخار احمد اور محمد وسیم نے 19 ویں اوور میں ہدف حاصل کرتے ہوئے مجموعی سکور 150 تک پہنچا دیا۔ یوں 4 وکٹوں کی برتری سے اسلام آباد یونائیٹڈ فتح سے ہمکنار ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.