Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم نے جہانگیر ترین گروپ کی بات سننے کا عندیہ دیدیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین گروپ کی بات سننے کا عندیہ دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین کے گھر 21 اپریل کا افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا، افطار میٹنگ وزیراعظم آفس سے ملاقات کا گرین سگنل ملنے کے بعد ملتوی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین گروپ کی بات سننے کا عندیہ دے دیا، جہانگیرترین ہم خیال گروپ کا وفد وزیراعظم عمران خان یا حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گا۔واضح رہے چینی اسکینڈل میں نامزد جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کے بعد ان کے ہم خیال گروپ سامنے آیا جس میں 30 سے زائد رکن قومی اسمبلی وپنجاب اسمبلی شامل ہیں جو جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کرچکے ہیں اور کورٹ میں پیشی کے موقع پر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.