Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان سمیت ملک بھر میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن )ادارہ شماریات کی جانب سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ہفتہ وار کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں منہگائی کی اوسط شرح میں 0.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق منہگائی میں اضافہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا جبکہ ایک ہفتے کے دوران دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ملک میں ایک ہفتے کے انڈے کی اوسط فی درجن قیمت 149 روپے روپے پہنچ گئی ہے جبکہ ایک ہفتے کے دوران، انڈے، چاول، گھی، چینی، گوشت، تازہ دودھ، دہی مہنگا ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے رپورٹ میں بتایا ہے کہ چکن، دال چنا، دال ماش، دال مسور کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.