Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک جوان شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے ملک خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر انٹیلی جنس بیسڈ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں کمانڈر رحمت عرف خالد سمیت 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ  فائرنگ کے تبادلے میں حولدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد رحمت عرف خالد آئی ای ڈی بنانے کا ماہر تھا اوراس علاقے میں 2009 سے سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.