Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

15 ریل گاڑیاں نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ، پیش کش بھی طلب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی:  ریلوے نے 15 ریل گاڑیوں کو نجی شعبہ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بابت باقاعدہ پیش کشیں بھی مانگ لی گئی ہیں۔

ریلوے نے مسلسل بڑھتا ہوا خسارہ کم کرنے کیلیے چاروں صوبوں میں مختلف روٹس پر چلنے والی 15 ریل گاڑیوں کو نجی شعبہ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بابت باقاعدہ پیش کشیں بھی مانگ لی گئی ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق نجی شعبہ میں دینے کیلیے مختص کی جانے والی ریل گاڑیوں میں جناح ایکسپریس، مہران ایکسپریس، چمن پسنجر، بولان میل، سرسید ایکسپریس، کوہاٹ پسنجر، خوشحال خان خٹک ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، راوی ایکسپریس، بدر ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس، فیض احمد فیض ایکسپریس، اٹک پسنجر، جنڈ پسنجر، موہنجو داڑو ایکسپریس شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.