Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جسے میرے حجاب سےمسئلہ ہے وہ مجھے نہ دیکھے، نوربخاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی: سابق اداکارہ نوربخاری نے ان کے حجاب کے انداز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے کہ مجھے اپنی قبر میں حساب دینا ہے جسے میرے حجاب سے مسئلہ ہے وہ مجھے نہ دیکھے۔

دین کے لیے شوبز کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نوربخاری سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ گزشتہ روز نوربخاری نے اپنی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں وہ کسی دلہن کی طرح سجی ہوئی ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے اپنے لباس سے میچ کرتا ہوا حجاب بھی پہنا ہے۔

جسے میرے حجاب سےمسئلہ ہے وہ مجھے نہ دیکھے، نوربخاری

یہ تصویر کسی برائیڈل شوٹ کی نہیں بلکہ نور بخاری نے اپنی دوست کی شادی میں شرکت کی تھی اور یہ ساری تیاریاں انہوں نے دوست کی شادی کے لیے ہی کی تھیں۔ تصاویر کے علاوہ نور بخاری نے شادی میں شرکت کی مختصر ویڈیوز بھی اپنی انسٹااسٹوریز پر شیئر کیں۔ تاہم لوگوں کو ان کا حجاب باندھنے کا انداز بالکل پسند نہیں آیا اور ان پر تنقید شروع کردی۔

لوگوں کی تنقید کے بعد نور بخاری نے کمنٹس کا سلسلہ ہی بندکردیا اور انسٹاگرام اسٹوری پر خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’میں نے اپنی قبر میں اپنا حساب دینا ہے لہذا براہ مہربانی آپ کو میرا حجاب، حجاب نہیں لگتا تو آپ مجھے نہ دیکھیں۔ جس کے لیے میں کرتی ہوں وہ  میری نیت جانتا ہے اور صرف اس کو ہی جج کرنے کا حق ہے، اللہ اللہ اللہ۔‘‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.