Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا پاکستان ، ایران بارڈر کا جائزہ 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر داخلہ شیخ رشید کا بلوچستان میں حالیہ قائم رمدان ۔گبد پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ وے کا دورہ گوادر، تربت، مند اور ریدیگ کے سرحدی علاقوں کا فضائی معائینہ

وزیر داخلہ نے بلوچستان میں حالیہ قائم رمدان ۔گبد پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ وے کا دورہ کیا پاکستان ایران کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل سے متعلق سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل آئمان بلال صفدر وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔ پاکستان اور ایران کےسرحدی بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 40 فیصد مکمل ہوچکا ۔ پاکستان ایران 928 کلومیٹر بارڈر پر باڑ کا کام جون تک مکمل ہوجائیگا ۔  پاکستان افغانستان بارڈر پر بھی باڑ کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ۔ رواں سال جون تک ایران اور افغانستان بارڈز پر باڑ کا کام سو فیصد مکمل ہوجائیگا    بارڈرینیجمنٹ کو جدید بنا رہے ہیں ۔ ملکی کی داخلہ سلامتی یقینی بنائیں گے۔  ملکی تجارت کے فروغ اور لوگوں کی آمدورفت کو آسان بنائیں گے۔  وزیر داخلہ چار روزہ دورے پر بلوچستان پہنچے ہیں ۔ اپنے دورے میں گوادر پورٹ اور تافتان بارڈر کا بھی معائینہ کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.