Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بگ تھری کا خاتمہ بھی ذہنیت تبدیل نہیں کر سکا،احسان مانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( سپورٹس ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ بگ تھری کا خاتمہ بھی ذہنیت تبدیل نہیں کر سکا اور اب یہ بات سمجھ لینا چاہئے کہ پاکستان پر بھارتی غلبہ ممکن نہیں جس کے بغیر بھی پاکستانی کرکٹ چل رہی ہے اور چلتی رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں متعدد سیریز کو ملتوی کرنا پڑا مگر محض مالی فوائد کی خاطر سب بھارت جانے پر رضامند ہیں۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر وارننگ دی کہ بھارت نے آفیشلز،پرستاروں اور میڈیا کیلئے ویزوں اور سکیورٹی کی یقین دہانی نہ کرائی تو آئی سی سی سے ورلڈ کپ کے وینیو کی منتقلی کا مطالبہ کریں گے کیونکہ بھارت کو اس حوالے سے گزشتہ دسمبر میں جواب دینا تھا۔آئی سی سی کو اپنی سوچ بدلنے کا مشورہ دیتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد کرکٹ بورڈ ہے جس نے نہ صرف ڈومیسٹک سیزن مکمل کیا بلکہ زمبابوے کی میزبانی کے ساتھ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا دورہ کیا اور طویل عرصے کے بعد جنوبی افریقہ کی بھی میزبانی کی جبکہ موجودہ حالات میں پی ایس ایل کرانا بہت بڑا کارنامہ ہے وسیم خان زیادہ فعال کام کر رہے ہیں جن کو توسیع ملنا زیادہ اہم ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.