Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ایس ایل کی کہکشاں آج کرکٹ سٹارز سے جگمگائے گی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( سپورٹس ڈیسک ) کووڈ 19 کی عالمی وبا کے باوجود ڈومیسٹک سیزن 21-2020 میں 235 میچز کے کامیاب انعقاد کے بعد اب وقت ہے پی ایس ایل 6 کا، جو آج سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگی۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں رات 8 بجے مدمقابل آئیں گی۔اس ایڈیشن میں فینز کو محفوظ اور پرجوش کرکٹ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ،جہاں 6ٹیمیں ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی اور 80 ملین روپے کے حصول کیلئے مدمقابل ہوں گی۔ایونٹ میں کل 112 ملین روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ چھٹے ایڈیشن کا پہلا مرحلہ 20 فروری سے 7 مارچ تک کراچی میں کھیلا جائے گا، پھر 2 روز کے آرام کے بعد فائنل سمیت بقیہ 14 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔بیس فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہاکہ آج سے شروع ہونے والا ایڈیشن گزشتہ تمام ایڈیشنز سے زیادہ شاندار اور محفوظ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ سٹینڈز میں مداحوں کی موجودگی نہ صرف سٹیڈیم میں ماحول کو پرجوش بناتی ہے ۔ وسیم خان نے بتایا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں کورونا کی عالمی وبا کے باوجود اب تک 235 میچز کا کامیاب انعقاد کیا جاچکا ہے جب 22 مارچ کولیگ کے فائنل میں میچ کی فیصلہ کن گیند پھینکی جائے گی تو اس وقت پاکستان 16 مختلف ایونٹس کے 275 میچز کاانعقاد کرچکا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.