Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

افغان جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی عمل کے حامی : جوبائیڈن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن  :  امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ20سالہ افغان جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی عمل کے حامی ہیں،جرمن شہرمیونخ میں جی سیون ممالک کی سکیورٹی کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں ا نہوں نے کہاکہ افغانستان میں مزید حکمت عملی کیلئے اپنے یورپی اتحادیوں اور نیٹو کیساتھ مل کر کام کریں گے ،ہم یہ یقینی بناناچاہتے ہیں کہ افغانستان پھر سے امریکا یا اتحادیوں پر حملے کیلئے استعمال نہ ہو،انہوں نے کہاکہ جمہوریت اور آمریت کے مابین کشمکش فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے ، انہیں یقین ہے کہ فتح جمہوریت کی ہو گی۔ امریکا اور یورپ سمیت کئی علاقوں میں جمہوری ترقی کے عمل پر حملے ہو رہے ہیں، مورخ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گے ، اور اس پر لکھیں گے ۔ ہمیں یہ ثابت کرنا ہے کہ جمہوریت آج بھی ڈیلیور کر سکتی ہے ، یہ ہمارا مشن ہے کیونکہ یہ حادثاتی طور پر وجود میں نہیں آتی ہے ، ہمیں اس کا دفاع اور اسے مضبوط بنانا ہے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہاکہ اگریہ اتحادیوں کے مفاد میں ہے تو جرمنی افغانستان میں طویل عرصے تک مزید قیام کیلئے تیارہے ،کانفرنس سے برطانوی وزیر اعظم اور فرانسیسی صدر نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.