ریاض : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ جیمز آسٹن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے مابین مختلف پہلوئوں خاص کردفاعی شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کے علاوہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی حکمت عملی کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے مملکت کے کردار کو اہم قراردیا۔امریکی وزیر دفاع نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے جانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ امریکا سعودی عرب کے دفاع کے حوالے سے تعاون کرے گا۔
مشرق مزید