اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر جوبائیڈن کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ جوبائیڈن نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ باہمی عزت واحترام کی بنیاد پر طویل المدتی، وسیع البنیاد اور کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے اور شراکت کے لئے تیار ہے۔