Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے، کمالا ہیرس نائب صدر بن گئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جوبائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت تھوڑی دیر میں حلف اٹھائیں گے جبکہ کمالا ہیرس نائب صدر بن گئیں۔

جو بائیڈن ‘ایسٹرن اسٹینڈرڈ ٹائم’ کے مطابق دوپہر 12 بجے حلف اٹھا کر امریکا کے 46ویں صدر بن جائیں گے جس کے بعد انہیں ایک انتہائی منقسم قوم کی سربراہی اور وراثت میں بحرانوں کا ایک ڈھیر ملے گا جو ان کے پیش رو کے مقابلے کہیں زیادہ ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 78 سالہ جو بائیڈن واشنگٹن میں ہونے والی ایک محدود حلف برداری کی تقریب میں امریکی تاریخ کے سب سے معمر صدر بن جائیں گے۔

تقریب کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ 6 جنوری کو پیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بڑی حد تک اپنی معمول کی صورتحال سے محروم ہوگئی ہے، جس میں امریکا کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی کیپٹل (وہ علاقہ جہاں امریکی حکومت کی اہم عمارتیں واقع ہیں) پر حملہ کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.