Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بائیڈن انتظامیہ میں امریکا اور پاکستان کے عسکری تعلقات کی تجدید کا امکان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن: امریکا کے نامزد دفاعی سربراہ جنرل لائیڈ جے آسٹن نے کہا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ، پاکستان کو افغانستان کے امن عمل میں ایک ‘ضروری ساتھی’ کے طور پر دیکھتی ہے اور ‘علاقائی عناصر’ کو امن عمل خراب کرنے سے روکنے کے لیے کام بھی کرے گی۔

دوسری جانب ٹونی بلِنکین، جو نئی انتظامیہ میں امریکا کے سفارتی سربراہ ہوں گے، وہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر نظر ثانی کرنے کے خواہاں ہیں لیکن واضح کرتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کا شروع کردہ امن عمل جاری رہے گا۔

جنرل لائیڈ جے آسٹن امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق سربراہ ہیں اور اگر امریکی سینیٹ منظور کردیتی ہے تو وہ نئے سیکریٹری دفاع ہوں گے جبکہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے سابق عہدیدار ٹؤنی بلنکین امریکا کے نئے سیکریٹری اسٹیٹ ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.