Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وفاقی حکومت کا سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 22 جنوری کو بلانے کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 22 جنوری جمعہ کو طلب کیا گیا ہے۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم سے مشاورت ہوئی، جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہی دن بلانے پر اتفاق ہوا ہے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سڑکوں پر مسترد ہوگئی، ہاؤس میں واپس آجائے، مرحوم پی ڈی ایم کا سڑکوں پر احتجاجی سیاست کا بیانیہ پوری قوم کے سامنے ناکام ہوگیا، انتشار کی بجائے عملی اور عوامی خدمت کیلئے ایوان میں کردار ادا کریں۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس 22 جنوری جمعہ کو طلب کیا گیا ہے۔ سینیٹ اجلاس صبح 10 بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 10 بجے ہوگا۔ اجلاس بلانے سے قبل این سی او سی سے تحریری ہدایات بھی لی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.