Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر160.70کی بلند سطح پر،سونا300روپے مہنگا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( بزنس رپورٹر ) مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ،ادھر فی تولہ سونا 300روپے مہنگاہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر8پیسے کے اضافے سے 160.60روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 18 پیسے بڑھ کر 160.70 روپے پر جاپہنچا، اسی طرح یورو80پیسے کے اضافے سے 195.40روپے اور برطانوی پاؤنڈ 80 پیسے بڑھ کر219.30روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا10ڈالر کے اضافے سے 1844ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 300روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے اور دس گرام 257روپے بڑ ھ کر 96ہزار750روپے کا ہوگیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.