Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج:تیزی،49فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیا،کے ایس ای 100انڈیکس 176پوائنٹس کے اضافے سے 45903پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا، 49.41فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو 37ارب سے زائد کا منافع ہوا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 9.53فیصدکم رہا۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کارنئی سرمایہ کاری کے لحاظ سے تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے نتیجے میں وقفے وقفے سے حصص کی خرید وفروخت کا سلسلہ جاری رہا، دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس45982پوائنٹس کی بلند اور 45596 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن تیزی کا رجحان آخر تک غالب رہا۔کاروبار کے اختتام کے ایس ای30انڈیکس132پوائنٹس کے اضافے سے 19152پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 102پوائنٹس بڑھ کر31811پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ،مجموعی طور پر425کمپنیوں کے حصص کا کاروربار ہوا جس میں سے 196کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،210میں کمی اور 19 میں استحکام رہا ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر83کھرب ایک ارب روپے ہوگئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.