Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ذکاء اشرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلوں سے ناخوش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف پی سی بی کے فیصلوں سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے فیصلوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی والے پہلے غلط فیصلے کرتے ہیں پھر انہیں درست کرنے کو مزید غلطیاں کرتے ہیں۔ذکاء اشرف نے کہا کہ کپتان بنانے کے چکر میں کئی نوجوانوں کو ضائع کیا جا چکا ہے ، پہلے سرفراز کو کپتان بنا کر ضائع کیا، اب بابراعظم کو کپتان بناکر زیادتی کی گئی۔سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے مشورہ دیا کہ جب کرکٹرز تجربہ کار ہوجائیں تو انہیں کپتانی سونپیں۔مصباح الحق کے دو عہدے اپنے پاس رکھنے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو عہدے کوئی نہیں چلا سکتا، مصباح الحق کوصرف چیف سلیکٹر بنانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق بلاشبہ اچھا کپتان رہا لیکن کوچنگ اس کے بس کی بات نہیں۔ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کر کے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ، جسے چاہیں کوچز بنائیں،بورڈ کی مینجمنٹ اچھی نہیں ہوگی تونتائج حاصل نہیں ہوسکتے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.