Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، دو بحری جہاز لنگر انداز ہو گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر : بلوچستان کے گوادر پورٹ پر دن بدن تجارتی سرگرمیوں کا اضافہ ہوتا جارہا ہے، دو بحری جہاز لنگر انداز ہوگئے۔

تجارتی مقاصد کے لئے دو بحری جہاز بیک وقت لنگر انداز ہو گئے۔ ایک بحری جہاز بلیو بالیسٹائر افغان ٹرانزٹ کے تحت زرعی کھاد سے لوڈ ہے جبکہ دوسرا جہاز گیس آرما ایل پی جی سے لوڈ ہے۔

دونوں بحری جہازوں سے سامان کی ان لوڈنگ کا کام تیزی سے جاری ہے اور ان بحری جہازوں کی آمد سے گوادر میں کاروبار سے منسلک افراد انتہائی خوش ہیں۔ گیم چینجر منصوبہ سی پیک کی ملکی ترقی کی روشن مثال ہے جو موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.