2 اوباشوں کی گونگی بہری لڑکی سے اجتماعی زیادتی

جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع بلاس پور میں 2 اوباشوں نے 16 سالہ نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے نازک حصے میں لکڑی کا ڈنڈا گھسا کر فرار ہوگئے

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کی دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب 16 سالہ لڑکی جانوروں کو چرانے کیلئے قریبی کھیت میں لے کر گئی جہاں ملزمان 28 سالہ رائے سنگھ اور 20 سالہ منوج واکرے بھی آگئے اور اسے اغوا کرکے جنگل میں لے گئے۔ دونوں ملزمان نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور اس کے نازک حصے میں لکڑی کا ڈنڈا گھسا دیا۔

ریپ کی واردات کے دوران متاثرہ لڑکی کی مسلسل چیخ و پکار قریب ہی موجود اس کی پھوپھی نے سن لی جو جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزمان اسے دیکھ کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ کی پھوپھی اسے فوری طور پر گوریلا تھانے لے گئی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی گونگی اور بہری ہے جس کے باعث پولیس کو اس کا بیان ریکارڈ کرنے میں مشکل کا سامنا ہے، پولیس نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے گونگی بہری طالبات کو پڑھانے والے اساتذہ کو طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے دونوں ملزمان کو پیر کے روز گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ، جہاں سے انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

”میں ابھی تک سمجھ نہیں پا رہا کہ نسیم شاہ کیوں نہیں کھیلا“ رکی پونٹنگ نے پاکستانیوں کے زخم تازہ کر دئیے

منگل دسمبر 3 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email ایڈیلیڈ : آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو اننگز اور 48 رنز کی شکست سے دوچار کر کے دو میچوں کی سیریز وائٹ واش کر دی ہے۔ضرور پڑھیںا قومی ٹیم نے میچ کیلئے حتمی الیون کا اعلان کیا تو […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔