Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کشمیراور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر او آئی سی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، مولاناعبدالقادر لونی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ  : جمعیت علما اسلام (نظریاتی)پاکستان کے مرکزی سینئرنائب امیر مولاناعبدالقادر لونی ڈیرہ اسماعیل خان مروت ہاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اختلافات وتنازعات سیعالم اسلام بحرانوں سے دوچار ہے مغربی قوتوں کی سازشوں سے مسلم ممالک اضطراب اور بے چینی کی کیفیت سے دوچار ہیامت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا کشمیر فلسطین افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر او آئی سی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ او آئی سی مسلم دنیا کو درپیش مختلف چیلنجز بالخصوص اسلام فوبیا، امن و سلامتی اور مسلم ممالک کے ایک بلاک تشکیل کے لیے موثر تنظیم کے طور پر اپنا کردار ادا کرے مسلم دنیا کے نظریں او آئی سی پر مرکوز ہے او آئی سی افغانستان کے دیرپا امن اور استحکام کے لیے مسلم ممالک کے تسلیم ہونے کے لیے اور کشمیر، فلسطین میں قیام امن کے لییکردار ادا کرے او آئی سی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی بھارتی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے آواز اٹھائے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور عالمی برادری کا کردار پر اقوام متحدہ کا دوغلا کردار پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے اسلام اور امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ کا متحد ہونا ناگزیرہوچکا ہیں عالمی قوتیں انسانی حقوق کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔عالمی قوتیں انسانی کے حقوق کی غاصب ہیں۔ہمیشہ عالمی پابندیوں سے انسانی بحرانوں کو جنم دیا ہیسفاکانہ پابندیوں کے باعث انسانی بحران کا المیہ ہے انسانی حقوق کا استحصال کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.