Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں : فواد چودھری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی معیشت اس طرح کے بوجھ کو برداشت نہیں کر سکتی، افغانستان کے منجمد اثاثے بحال ہونے چاہئیں۔

دریں اثنا اسلام آباد میں آج او آئی سی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں افغانستان میں معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے پر مشاورت ہو گی۔ قبل ازیں افغانستان کی خراب معیشت کے سبب امریکی کانگریس کے ممبران نے بھی منجمد اثاثے افغانستان کے حوالے کرنا کا مطالبہ کیا۔ ہے۔ امریکی کانگریس کے 37 ممبران کی جانب سے امریکی سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری خزانہ کے نام خط لکھا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان کے منجمد اثاثے اقوام متحدہ کے ذریعے افغانستان کے حوالے کئے جائیں۔

خط کے متن کے مطابق عالمی اداروں کو افغانستان میں کام کرنے کی اجازت دی جائے،افغانستان میں 1 کروڑ 84 لاکھ افراد امداد کے منتظر ہیں، بھوک کے باعث بڑے پیمانے پر ہجرت کا خدشہ ہے اورمہاجرین کا بحران ایک بار پھر خطے کو غیر مستحکم کرسکتا ہے۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.