Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نالوں پر تعمیرات کسی صورت جائز نہیں ہے ، سعید غنی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ نالوں پر تعمیرات کسی صورت جائز نہیں ہے، غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دینےوالوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

کراچی میں شیر شاہ میں دھماکہ کہ بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں جہاں جہاں نالوں پر مکانات یا عمارات بنائی گئی ہیں ان کو ہٹانا چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ نالوں سے تجاوزات قائم کرنے والوں کو ہٹا کر انہیں متبادل جگہ فراہم کرنی چاہئے۔ نالوں پر تجاوزات قائم کرنے والوں سے زیادہ قصور ان لوگوں کا ہے جنہوں نے انہیں یہاں عمارت قائم کرنے کی اجازت دی ، ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

سعید غنی نے بتایا کہ سندھ اسمبلی میں بھی یہ بات کہی جاچکی ہے ،نالوں اور پانی کی پائپ لائن پر بنائے گئے مکانات یا عمارت کو کسی صورت ریگولرائز نہیں کیا جائے گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.