Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سوشل میڈیا قواعد نافذ، اسٹیک ہولڈرز کی شدید مخالفت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا قواعد نوٹیفائیڈ (نافذ) کردیے جنہیں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے علاوہ ڈیجیٹل حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے ایکٹوسٹ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے سخت ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

‘غیر قانونی آن لائن کانٹینٹ کی بلاکنگ اور انہیں ہٹانا (طریقہ کار، نگرانی اور حفاظت قواعد 2020)’ کے عنوان سے یہ رولز برقی جرائم کے روک تھام کے قانون 2016 (پیکا) کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔

ان قواعد نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو سوشل میڈیا کمپنیوں کے برابر لاکھڑا کیا ہے یوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی تمام شائط ان پر بھی لاگو ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.