Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسلام آباد میں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے، بلاول بھٹو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے،پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم سےگلگت بلتستان کاکیس عوام کےسامنےلیکرجائیں گے۔

گلگت میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کےعوام سب سے زیادہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، الیکشن میں واضح اکثریت نے ہمارا ساتھ دیا، عوام ووٹ کے تحفظ کی جدوجہد تک ہمارے ساتھ رہے۔ الیکشن کمشنرڈھٹائی سےٹی وی پرکہہ رہےہیں کہ انتخابات شفاف تھے، الیکشن کمشنر نے ہمارے امیدوارکوبھی الیکشن مہم کاحصہ نہیں بننےدیا،ہم پہلےدن سےکہہ رہےہیں یہ الیکشن کمیشن نہیں پی ٹی آئی کاالیکشن ونگ ہے، آرٹی ایس کابہانہ بھی نہیں مگرپتانہیں ہمیں فائنل رزلٹ دینےمیں کیوں تاخیرکی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے ہرآزادامیدوارکےپاس جاکرکہہ رہےہیں کہ تم وزیراعلیٰ بنوگے،پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلو،یہ ابھی تک فیصلہ نہیں کرسکے کہ وزیراعلیٰ کون ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.