Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فرنچ فٹبال لیگ: پیرس سینٹ جرمین نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فرنچ فٹبال لیگ میں پیرس سینٹ جرمین نے نیمس کو 0-4 سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، کیلان ایمباپے نے دو گول کیے، نیمار برازیل کی جانب ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

فرنچ فٹبال لیگ میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم اسٹار کھلاڑی نیمار کے بغیر میدان میں اتری، پی ایس جی نے نیمس کو باآسانی 0-4 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

کیلان ایمباپے نے 32ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی۔

 

دوسرے ہاف میں بھی پی ایس جی کی ٹیم چھائی رہی، الیسانڈرو فلورنزی نے 77ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے گول کردیا، چھ منٹ بعد ہی ایمباپے نے میچ میں دوسرا گول کردیا جبکہ آخری لمحات میں پبلوسارابیا نے گول کر کے اسکور 0-4 کر دیا۔

اسٹار فٹبالر نیمار برازیل کی جانب ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ کھیلنے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.