Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھٹو اور بے نظیر نے ملک میں جمہوریت کی بقا کیلئے اپنا خون دیا، بلاول بھٹو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے جلسے میں اپنے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان کے لیے تاریخی دن ہے، کئی دہائیوں بعد آج کراچی کے جلسے میں راشد ربانی نہیں ہیں، سارے جمہوری کارکن راشد ربانی کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کار ساز میں بے نظیر بھٹو اور شہدا کا غم زندگی بھر ہمارے ساتھ رہے گا اور پاکستان کی تاریخ میں سرخ حرف میں تحریر کیا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں اس غم کو اپنی طاقت میں بدلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘بے نظیر بھٹو جانتی تھیں کہ اگر وہ جمہوریت، عوام اور سچائی کا راستہ چھوڑ دیں تو قاتلوں سے بچ سکتی تھیں لیکن وہ اپنی ہمت میں بے نظیر تھیں، انہوں نے کبھی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا’۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھٹو اور بے نظیر نے ملک میں جمہوریت کی بقا کے لیے اپنا خون دیا، پاکستان کی تمام جمہوری طاقتوں کو یہ سفر جاری رکھنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.