Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان کے وسائل اور جزیروں پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے : سردار اختر مینگل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم تو 70 برس سے ان کی نظر میں غدار ہیں، محترمہ فاطمہ جناح کو بھی غدار قرار دیا گیا جنہوں نے آئین کو توڑا وہ کیوں غدار نہیں تھے؟ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد کوئٹہ، ملتان کا جلسہ ہوگا تو کون کون غدار قرار دیے جائیں گے، موجودہ حکومت کے ساتھ 2018ء سے الائنس ہے جسے خدشات کے باوجود نبھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک عوام کے لیے بنایا گیا ہے یا ایلیٹ کلاس کے لیے؟ کیا یہ ملک ان کے لیے بنایا گیا ہے جو ڈالر بنا کر بیرون ملک چلے جائیں؟ اب سندھ اور بلوچستان کے جزیروں پر قبضہ کیا جارہا ہے، بلوچستان کے وسائل اور جزیروں پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے، بلوچستان وہ سرزمین ہے جہاں یونیورسٹی کے بچے حیات بلوچ کو ماں کے سامنے گولیاں ماری گئیں، فلسطین کا قصہ سنتے ہیں مگر بلوچستان کی مائیں اپنے بچوں کی لاش کی پہچان چہرے سے نہیں جوتے اور پھٹے کپڑوں سے کرتی ہیں، مسنگ پرسن کے واقعات سب سے زیادہ بلوچستان اور سندھ میں ہوتے ہیں، ہم ایسی جمہوریت کو مانتے ہیں جس میں برابر کا حق حاصل ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.