برصغیر پاک و ہند میں مقبول گلوکار اور ’میلوڈی بادشاہ‘ کہلائے جانے والے بھارتی گلوکار 62 سالہ کمار سانو بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔
بھارتی اخبارکے مطابق کمار سانو اپنی سالگرہ کی مناسبت کے حوالے سے امریکا روانہ ہوئے تھے مگر بدقسمتی سے ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکار کے آفیشل پیج پر کمار سانو میں کورونا کی تشخیص کا بتایا گیا، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان کی طبیعت کیسی ہے؟
کمار سانو کے آفیشل فیس بک پیج پر ان کی ٹیم کی جانب سے مداحوں کو گلوکار کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی گئی۔