Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تین ماہ میں اسلام آباد کا گھیراؤ اور سب کچھ دیکھیں گے، شاہد خاقان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ تین ماہ میں اسلام آباد کا گھیراؤ اورسب کچھ  دیکھیں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اسلام آباد کو بند کرنے کی بات ہوگی۔

نیوز کے پروگرام ’ بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں میزبان محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام مشکل میں ہیں اور پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ اپوزیشن کچھ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے پاس جائیں گے اورامید ہے کہ وہ ساتھ دیں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اے پی سی میں اپوزیشن کا متفقہ لائحہ عمل بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں عوام کی بہتری کے لیے کچھ ہو گا۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں ہر چیز پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ باہر نکلیں گے اورعوام کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ فیٹف کے دو بلز کو ہم نے ترمیم کے بغیر پاس کیا اور دو کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف کے سات بل ہماری ترمیم سے پاس ہوئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے پروگرام کے میزبان اور ممتاز سینئر صحافی محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ جلدی میں جو قانون بنتے ہیں وہ ہمیشہ تباہی کا باعث ہوتے ہیں۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ 80-اے 7، پورے ملک کے لیے ناسور بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو لوگ لڑیں تو بھی یہ لگ جاتا ہے اور پورا ملک اس کو بھگت رہا ہے۔

اپوزیشن کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وہی کرسکتی ہے جو گزشتہ روز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کے اجلاس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب عام آدمی نیب کے دائرہ اختیار میں ہے جب کہ یہ چیز نیب کے دائرہ کار میں بھی نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے استفسار کیا کہ اگر مولانا کا جلوس زیرو پوائنٹ سے دائیں مڑ جاتا تو کیا کوئی روک سکتا تھا؟

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو سال میں اپوزیشن پر کوئی کیسز نہیں بنا سکے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت چینی اورآٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے اور آج پورا پاکستان اس بات پرمتحدہ ہے کہ یہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.