Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لائسنس میں مجوزہ تبدیلی،کے ای کے دلائل مضحکہ خیز ،کراچی چیمبر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  کراچی چیمبر کے صدر آغا شہاب احمد خان نے نیپرا کی جانب سے 21 جولائی 2003 کے لائسنس نمبر 09 / ڈی ایل / 2003 میں مجوزہ اے پی ایم کے خلاف کے الیکٹرک کی لابنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی میں بجلی کی تقسیم اور فروخت پر اجارہ داری کے خاتمے کے لیے لائسنس میں تبدیلی کے خلاف ناقص اور کمزور دلائل پیش کیے ۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک لمیٹڈ کے موجودہ ڈسٹری بیوشن لائسنس میں ترمیم کے حوالے سے نیپرا کے رجسٹرار کو پہلے سے بھیجی گئی تجاویز میں مزید اضافی تجاویز پر مبنی ایک خط میں کے سی سی آئی کے صدر نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کے ای کے اس تناظر میں کہ اس کے استثنیٰ یا دوسرے لفظوں میں اجارہ داری کا خاتمہ عوامی مفاد میں نہیں ہے بہت مضحکہ خیز ہے ،صدر کے سی سی آئی نے سوال کیا کہ کے ای کی ایک اور دلیل کہ اگرکے ای کا استثنیٰ واپس لیا گیا تو شنگھائی الیکٹرک کو کے ای کی فروخت متاثر ہوگی۔انہوں نے زور دیا کہ کے سی سی آئی ہر طرح کی اجارہ داری کے خلاف ہے چاہے وہ کے ای کرے یا شنگھائی الیکٹرک،کے سی سی آئی کراچی میں بجلی کی فراہمی اور تقسیم کے سلسلے میں کے ای کے لائسنس میں ترمیم اور کے الیکٹرک کی اجارہ داری واپس لینے کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.