Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شعبہ مینوفیکچرنگ کی ترقی کیلئے مزید اقدامات ناگزیر ،میاں زاہد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد   :  پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے مینوفیکچرنگ شعبے کی ترقی کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک نے اس شعبے کو ترقی دینے کیلئے قابل تعریف اقدامات کیے ہیں تاہم اسے مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ کا حصہ 14 فیصد ہے ۔ یہ شعبہ سکڑ رہا ہے جبکہ مختلف غیر قانونی کاروبار پھیل رہے ہیں جس کا نوٹس لینا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مینوفیکچرنگ شعبے کی کمزوری کی وجوہات میں بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت، ضرورت سے زیادہ ٹیکس ، ماضی کی حکومتوں کی جانب سے ملکی مفاد کیخلاف کئے گئے تجارتی معاہدے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شعبے پر ٹیکس کم کرنے ، غیر دستاویزی حیثیت میں کام کرنے والوں کیلئے حالات بہتر بنانے اور ا نہیں تحفظ دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ دلجمعی سے کام کر سکیں جو ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.