Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈپارٹمنٹل کرکٹ کا خاتمہ بیروزگاری کا باعث نہیں ہوگا،آفریدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  سابق قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کا خاتمہ بڑی تعداد میں بیروزگاری کا باعث نہیں بنے گا کیونکہ سائیڈ لائن ہونے والے بیشتر پلیئرز کا اب کھیل میں کوئی مستقبل باقی نہیں کیونکہ وہ اپنے عروج کا وقت گزار کر ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیا نظام آئے ابھی زیادہ وقت نہیں ہوا لہٰذا اسے کچھ وقت دینا چاہئے اور اگر یہ بات کہی جا رہی ہے کہ اس سسٹم کے تحت ورلڈ کلاس پلیئرز تیار کرنے میں مدد ملے گی تو پھر نتائج کیلئے جلد بازی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے سال یا ڈیڑھ سال تک اس کی حمایت کرنی چاہئے ۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سات عشرے پرانا ملک ہے اور چونکہ ہر چیز کو اپنا آپ منوانے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے لہٰذا نئے ڈومیسٹک سسٹم کو بھی کچھ وقت دیتے ہوئے سپورٹ کرنا چاہئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.